ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغان مارکیٹ میں دھماکا، چار افراد ہلاک چودہ زخمی

افغان مارکیٹ میں دھماکا، چار افراد ہلاک چودہ زخمی

Sun, 17 Sep 2017 22:43:45    S.O. News Service

کابل، 17؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغان صوبے خوست کی ایک موبائل فون مارکیٹ میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے ہیں۔ خوست پولیس کے سربراہ فیض اللہ خیرات نے بتایا کہ موبائل فون مارکیٹ میں یہ دھماکا آج بروز اتوارایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب افغان حکومت نے طالبان عسکریت پسندوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بیس ہزار عام شہریوں کو مسلح کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس مشرقی صوبے میں حالیہ ہفتوں میں طالبان تواتر سے حملے کرتے رہے ہیں۔


Share: